شیئرمارکٹ میں ہلچل جاری

ممبئی، جنوری۔غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی فروخت کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن بھی ہلچل جاری ہے جس کی وجہ سے سینسیکس 1250 سے زیادہ پوائنٹس اور نفٹی 375 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا ہے۔ سینسیکس 56000 پوائنٹس سے نیچے اور نفٹی 17000 پوائنٹس سے نیچے کاروبارکررہا ہے۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 545 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 57317.38 پوائنٹس پر کھلا اور یہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح بھی ہے۔ فروخت کے دباؤ میں یہ 56563.15 پوائنٹس تک ٹوٹا۔ اس وقت سینسیکس 2.21 فیصد یعنی 1277 پوائنٹس ٹوٹ کر 56580 پوائنٹس پر کاروبارکر رہا ہے۔نفٹی تقریباً 200 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17062 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی تجارت میں ہی یہ 17073 پوائنٹس تک بڑھ گیا لیکن فروخت کے دباؤ میں یہ 16899 پوائنٹس ٹوٹا۔ اس وقت نفٹی 2.19 فیصد یعنی 377 پوائنٹس گرکر 16900 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

Related Articles