نصیبو لال جی کے کام میں ان کی محنت نظر آتی ہے، دلیر مہندی

ممبئی،جنوری۔پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے تو جھوم کے بعد بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی آن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر دلیر مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں آنہیں نصیبو لال کی سریلی آواز کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نصیبو لال جی نے اپنی گائیکی سے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور جو بھی گایا بہت سریلا گایا۔ بھارتی گلوکار نے کہا کہ گائیکی میں سریلا پن اور اچھی آواز کیلئے بہت محنت کرتی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں آن کی محنت نظر آتی ہے۔آنہوں نے کہا کہ نصیبو لال جی نے بھارت سمیت دنیا بھر میں میوزک کے مداحوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی۔

 

Related Articles