کرسٹوفراو کونل آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

میلبورن، جنوری۔ آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی کرسٹوفر او کونل اور میڈیسن انگلس جمعرات کے روز آسٹریلیائی اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے میچ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئے۔او کونل نے جہاں دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دے کر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کی، وہیں میڈیسن انگلس نے خواتین کے سنگلز میں امریکہ کی ہیلی بیپٹسٹ کو شکست دی۔ اوکونل نے ارجنٹینا کے 13ویں سیڈ یافتہ شوارٹزمین کو لگاتار سیٹوں میں سات۔چھ(چھ)، چھ۔چار، چھ۔چار سے ہرا کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا، جبکہ انگلیس نے امریکی کوالیفائر بیپٹسٹ کو سات۔چھ (چار)، دو۔چھ اور چھ۔دو سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔اوکونل نے میچ کے بعد کہا، یہ سب سے اچھا احساس ہے جو میں نے ٹینس کورٹ پر محسوس کیا ہے۔ ایسے لمحات دیکھنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں نے صرف محنت کی اور شائقین کی توانائی کو استعمال کرنے کی کوشش کی، جو میں نے ماضی میں زیادہ نہیں کی۔ میں نے واقعی اسے قبول کیا ہے اور کورٹ کا پتہ لگا لیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شائقین کے جوش نے مجھے پہلا سیٹ جیتنے میں مدد کی۔ انگلیس نے جیت کے بعد کہا، ’’یہاں میلبورن میں ایک اور جیت حاصل کرنا خاص ہے۔ مارگریٹ کے کورٹ (ایرینا ) پر کھیلنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ میں واقعی شکر گزار اور خودکو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔

Related Articles