بگ باس میں جانبداری کے الزام پر سلمان خان اداکارہ پر برس پڑے

ممبئی،جنوری۔بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 میں شو کے میزبان سلمان خان مقابلے میں شریک بھارتی اداکارہ تیجسوی پرکاش پر برہم ہوگئے۔ بگ باس سیزن 15کی آنے والی قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ سلمان خان مقابلے میں شریک بھارتی ٹیلی ویڑن اداکارہ تیجسوی پرکاش پر برس پڑے۔سلمان خان بگ باس نشر کرنے والے چینل اور دوسرے اداکاروں پر الزامات لگانے پر غصہ ہوگئے۔چینل پر بگ باس میں شریک اداکارہ شمیتا شیٹھی کے لیے جانبداری برتنیکے الزامات پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ جس تھالی میں کھایا جارہا ہے اس میں کوئی چھید کرتا ہے؟ تمھیں ہمدردی کارڈ کھیلنا بند کرنا چاہیے۔ اس پر تیجسوی کا کہنا تھا کہ وہ ہمدردی کارڈ نہیں کھیلنا چاہ رہیں، جس پر سلمان نے انہیں شٹ اپ کہتے ہوئیکہا کہ آپ تو اپنے بوائے فرینڈ کرن کندرا کی بھی قدر نہیں کرتیں، آپ کو ہمیشہ یہ شکایت رہتی ہیکہ پوری دنیا آپ کے خلاف ہے۔

 

Related Articles