گن سے ڈرانے والے کسان خیرخواہی کا کررہے ہیں دکھاوا:سوتنتر دیو

لکھنؤ:جنوری۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کے’ان سنکلپ‘ پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے طنز کستے ہوئے کہاکہ بندوق دکھا کر کسانوں کو ڈرانے والے آج کسان خیر خواہی کا دم بھررہے ہیں۔بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے پیر کو ٹوئٹ کیا’ہاتھ میں گن لے کرگھومنے والے آج ہاتھ میں’ان‘ لے کرکسانوں سے خیر خواہی کاڈھونگ کررہے ہیں۔ ان کے ایس پی اقتدار میں ہمارے کسان بھائی رات کو اپنے کھیت پرجانے سے بھی گھبراتے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ آج ایس پی کے ریاستی دفتر پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کسان لیڈر تجندر سنگھ ورک کے ساتھ گیہوں اور چاول ہاتھ میں لے کربی جے پی کو ہرانے کا عہد کیا تھا۔انہوں نے وعدہ بھی کیا تھا کہ حکومت بننے کے 15دنوں کے اندر گنا کسانوں کے بقایہ جات کی ادائیگی کی جائے گی،سینچائی کے لئے بجلی مفت دی جائے گی اور سبھی فصلوں کے لئے ایم ایس پی کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles