سنگھ دیو نے ای پنچایت ویب پورٹل کا افتتاح کیا

رائے پور، جنوری۔پنچایت و دیہی ترقی کے وزیر ٹی ایس سنگھ دیو نے آج محکمہ پنچایت کے ذریعہ تیار کردہ ای پنچایت چھتیس گڑھ ویب پورٹل کا افتتاح کیا۔ویب پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے پنچایت و دیہی ترقی کے وزیر سنگھ دیو نے بتایا کہ ای-پنچایت چھتیس گڑھ ویب پورٹل یقینی طور پر ای گورننس کے میدان میں ریاست کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں کارگر ثابت ہوگا۔اس سے پنچایت راج کے مقاصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ مسٹر سنگھ دیو نے اس پہل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول محکمہ کے افسران اور ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔اس موقع پر محکمہ کے افسران نے بتایا کہ پنچایت سکریٹریوں کی تنخواہوں سمیت سہولیات سے متعلق ڈیٹا کی دستیابی پورٹل پر ہے۔ کچھ نئی معلومات میں اس میں شامل کی جارہی ہیں۔ اس پرمسٹر سنگھ دیو نے مشورہ دیا کہ گاؤں کی ہر گلی اور محلے میں بنیادی سہولیات سمیت ہر خاندان کا مکمل ڈیٹا بیس 31 مارچ تک اپ ڈیٹ کر دیا جائے، جس کی بنیاد پر منصوبہ بنا کر ان گرام پنچایتوں میں تمام خدمات دستیاب کرائی جا سکیں۔ ریاست میں 11 ہزار سے زیادہ گرام پنچایتیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں محکمہ پنچایت کی طرف سے تیار کیا گیا ای پنچایت چھتیس گڑھ ویب پورٹل ریاستی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کو شفافیت کے ساتھ بہتر طریقے سے نافذ کرنے، جانچنے، نگرانی اور تربیت دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

Related Articles