دہلی پبلک ٹرانسپورٹ میں 100سی این جی بسیں شامل

نئی دہلی، جنوری۔دہلی حکومت نے دہلی کے ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے اس میں 100لو فلور اے سی سی سی این جی بسوں کو مزید شامل کرلیا ہے۔دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو یہاں راج گھاٹ بس ڈپو میں ان بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کہا کہ دہلی کے پبلک ٹرانسپورٹ میں آج سے 100لو فلور اے سی سی این جی بسیں بھی شامل ہوگئی ہیں۔ یہ بسیں باہری دہلی کے گھمن ہوڑا ڈپو سے دہلی کے دیہی علاقہ میں چلیں گی۔ ساتھ ہی آئندہ دنوں میں کئی سی این جی اور الیکٹرک بسیں بھی آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ا س سے پہلے زیادہ تر بسیں کامن ویلتھ گیمس کے دوران لی گئی تھیں اور تب دہلی کے بسوں کے بیڑے میں چھ ہزار بسیں تھیں۔ ہم دہلی میں بس ٹرانسپورٹ کو بہت اچھا کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کو اچھی فریکوئنسی کے ساتھ بسیں دستیاب کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔یہ بسیں دہلی کے نو روٹوں پر چلیں گی۔ دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ کے بیڑے میں 100لو فلور اے سی سی این جی مزید بسیں شامل ہوجانے کے بعد دہلی کے لوگوں کو آنے جانے میں مزید سہولت ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت کچھ مزید سی این جی الیکٹرک بسیں آئندہ دنوں میں سڑک پر اتارنے والی ہے جس کے بعد دہلی کا ٹرانسپورٹ نظام مزید مضبوط ہوجائے گا۔اب دہلی میں بسوں کا بیڑا 6900پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہلی کے ہر باشندے کو کسی بھی وقت محفوظ لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی یقینی بنانے کے لئے اپنے پیرا ٹرانزٹ سسٹم میں توسیع کررہے ہیں۔

Related Articles