امتابھ بچن کی دبئی ایکسپو 2020 کیلئے اشتہار میں شرکت
دبئی ،جنوری۔بولی وڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے دبئی میں جاری ایکسپو 2020 کے لیے رواں ہفتے ایک نئے اشتہار میں حصہ لیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات میں ریلیز کیے گئے اس اشتہار میں بولی وڈا سٹار بگ بی کے ساتھ بھارتی شاعر پرسون جوشی اور مشہور موسیقار شنکرمہادیون بھی موجود ہیں۔دبئی ایکسپو2020 کے الوصل ڈوم میں موجود دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری کی اسکرین پر اس کا تجربہ کیا گیا ہے۔ ایکسپو 2020 میں دنیا کے 192 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب بولی وڈ سے منسلک تینوں فنکاروں نے ایک ساتھ کسی پروجیکٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی موسیقار شنکر مہادیون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب ہم نے مل کر اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا تو سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ ایکسپو 2020 دبئی کے وڑن کو صحیح معنوں میں اجاگرکرسکیں۔ہماری خواہش تھی کہ یہ اشتہار بامقصد ہونے کے ساتھ اس میں ہرعمر کے افراد کے لیے دلچسپی اور تفریح بھی ہو۔بھارتی شاعر پرسون جوشی نے بتایا ہے کہ یہ اشتہار اس بات کا مظہر ہے کہ ایکسپو 2020 دبئی نے دنیا کو کیسے اکٹھا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لیے ایک نیا تجربہ رہا ہے۔امیتابھ بچن اپنے ہر کام میں ہمیشہ نئے سے نئے تصورات لاتے ہیں اور معروف موسیقار شنکر مہادیون کے ساتھ کام کرنا بھی خوبصورت اور خاص تحربہ ہے۔پرسون جوشی نے کہا ہے کہ ہم تینوں نے مل کر اس اشتہار میں کچھ خاص دکھانے کی کوشش کی ہے جسییہاں موجود حاضرین پسند کریں گے۔واضح رہے کہ دبئی میں اکتوبر2021 سے آغاز کے بعد اب تک ایکسپو 2020 یہاں ہونے والے17 ہزار مختلف قسم کے ایونٹس کی میزبانی کر چکا ہے۔