برف سے ڈھکے سعودی شہر بدر کے حیران کن مناظر

ریاض،جنوری.ایک قدرتی پینٹنگ میں مدینہ منورہ کے جنوب مغرب میں بدر گورنری میں برف باری کے منفرد مناظر سامنے آئے ہیں۔ ان مناظر نے ایک دلکش پینٹنگ کی شکل اختیار کی اور ہرطرف چمکدار سفید رنگ میں کی پھیلی چادرنے سیاحوں کے لیے تفریح کا سامان مہیا کیا۔فوٹوگرافر "اسامہ الحربی” نے برف باری کے بعد کے مناظر کو کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔الحربی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ بدر گورنری میں گذشتہ روز شدید برف باری ہوئی اور میں نے اسے ڈرون کے ذریعیبرف باری کے مناظر کے شارٹس لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں برف باری کے یہ شاندار منظر برسوں بعد دیکھنے کو ملے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے مناظر عام طور پر فوٹوگرافروں اور سیاحوں کے لیے ایک غیرمعمولی کشش رکھتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بدر گورنری مدینہ منورہ کے علاقے کے گورنری پرفضا گورنریوں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے۔ اس گورنری میں بہت سے تاریخی مقامات، شواہد اور آثار قدیمہ موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ گورنری زرعی اور سیاحتی علاقوں سے مالا مال ہے۔موسمیات کے قومی مرکز نے اپنی موسمی رپورٹ میں مدینہ طیبہ کے کچھ حصوں، مکہ مکرمہ، ریاض، حائل، الجوف، میں اولے کے ساتھ درمیانے درجے سے بھاری گرج چمک کے ساتھ بارش اور شمالی سرحد کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے، بارش اور بلند مقامات پر برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔

Related Articles