شادی کی تیاری میں مصروف ترک فٹبالر احمت موت کے سفر پر روانہ
انقرہ،جنوری۔ شادی کی تیاری میں مصروف ترک انٹرنیشنل فٹبالر موت کی نیند سوگیا۔ 27 سالہ احمت یلماز شالیک موٹر وے پرایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ تیز رفتاری کے سبب وہ کار کا کنٹرول کھوبیٹھے اور گاڑی کھائی میں جا گری۔وہ اس وقت اکیلے سفر کررہے تھے۔احمت فروری میں اپنی شادی کے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے ٹریننگ سے آف پر تھے۔ انہوں نے ترکی کی جانب سے آٹھ انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ انہیں یورو کپ 2016 کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ کوئی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔حادثے کے بعد احمت کے کلب نے ہفتے کو استنبول کیخلاف میچ منسوخ کرنے درخواست کی ہے۔ ترکش لیگ کی تمام ٹیموں نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔