راہل نے بلی بائی ایپ پر بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید
نئی دہلی، جنوری۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک خاص مذہب کی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز تبصرے کرنے کے لئے استعمال کئے جارہے بلی بائی ایپ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک یہ دیکھ کر حیران ہے جن کم عمر نوجوانوں کو اس ایپ کی وجہ سے پکڑا گیا ان میں اتنی نفرت کہاں سے آئی ہے۔کانگریس لیڈر نے خود اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خود نفرت پھیلانے والی فیکٹری تیار کرکے اس میں نوجوانوں کا استعمال کر رہی ہے اور اس کا ٹیک فوگ ایپ بھی ان میں سے ایک ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’بلی بائی ایپ کیس کے ملزمین کی کم عمری کو دیکھ کر، پورا ملک پوچھ رہا تھا کہ اتنی نفرت آتی کہاں سے ہے۔ دراصل بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں۔ ٹیک فوگ ان میں سے ایک ہے‘‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیک فوگ بی جے پی کا ایک مددگار ایپ ہے جس نے سائبر پلیٹ فارم کو نفرت پھیلانے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی طاقت دی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے گہرے صارفین کو دائیں بازو کے نظریات کے پروپیگنڈے سے جوڑا جاتا ہے۔