جموں وکشمیرمیں نافذ قوانین باقی ملک کے مقابلے میں مختلف ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر، جنوری۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں جموں وکشمیر میں لاگو کئے جارہے قوانین مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں قوانین کو بھی ’فرقہ وارانہ‘ رنگ دیا گیا ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں صحافی سجاد گل کی گرفتاری کے رد عمل میں کیا۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: انڈیا کے باقی حصوں کے مقابلے میں جموں وکشمیر میں لاگو کئے جارہے قوانین مختلف ہیں۔ مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلے عام باتیں کرنے والے بنیاد پرست لوگ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ حقوق بشر خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالے والے کشمیری صحافیوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’یہاں قوانین کو ’فرقہ وارانہ‘ رنگ دیا گیا ہے‘۔

Related Articles