کامیڈ ین کپل شرما نے سب کے سامنے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون سے دل کی بات کہہ دی

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین نے اپنے شو میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ سنی لیون کو اپنے دل کی بات کہہ دی جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔شو میں کپل شرما نے انکشاف کیا کہ انھوں نے سنی لیون کا انتظار کر کے اب شادی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کپل شرما نے اپنے شو "کامیڈی نائٹ ود کپل ” میں سنگر میکا سنگھ،توشی جوشی اور اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا۔باتوں کے آغاز میں سنی لیون نے کپل سے کہا وہ انھیں کوئی میسیج یا کال نہیں کرتے یہاں تک کہ انھیں ہائے کا بھی کبھی کوئی میسیج نہیں کیا جس کے جواب میں کپل شرما نے اپنے دل کی بات کہ دی اور کہا کہ آپ نے اپنا فون نمبر ہی مجھ سے شیئر نہیں کیا اور آپ کے فون کا انتظار کر کر کے میں نے بالآخر اب شادی کی ہے۔یادرہے کہ کپل شرما اپنی حاضر جوابی اور مزاح کے انداز سے بالی ووڈ میں اپنا سکہ جمایااور کامیڈین کے طور پر اپنی الگ پہچان بنائی۔اسی شو میں کپل شرما نے میکا سنگھ کو بھی کہا کہ ’’میں پہلی بار پا جی کو دلیر پا جی کے شو میں دیکھا۔بس ایک وہی دن تھا اور آج کا دن ہے،اس کے بعد میں نے ان کو پا جی کے ساتھ نہیں دیکھا بس لڑکیوں کے ساتھ دیکھا ہے‘‘۔

Related Articles