معرکہ فرقان میں بہایا گیا لہو نئی فتوحات کی بنیاد ثابت ہوگا:ھنیہ

دوحا / غزہ،دسمبر۔اسلامی تحریک مزاحمت ]حماس[ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ رواں سال مئی میں غزہ کی پٹی کے محاذ پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے دوران دی جانی والی قربانیوں نے ایک نئی فتح کی بنیاد رکھی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رواں سال مئی میں معرکہ فرقان میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے ایک تقریب میں ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ معرکہ فرقان فتح ونصرت کا معرکہ تھا جس میں پیش جانے والی قربانیوں اور فلسطینیوں کے لہو نے نئی فتوحات کی بنیاد رکھی۔ ان فتوحات میں رواں سال مئی لڑا گیا معرکہ سیف القدس بھی شامل ہے۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ معرکہ فرقان کو یاد کرتے ہوئے ہم آج ایک المناک دن کو یاد کرتے ہیں۔ اس اس جنگ کو گذرگے تیرہ سال ہوگئے ہیں۔ اس جنگ کے دوران وحشی دشمن نے غزہ کی پٹی میں گھناو?نے جرائم کا ارتکاب کیا اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنا کر غزہ میں سیکیورٹی سسٹم کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

Related Articles