پرینکا نے دلت لڑکی کی پٹائی کے معاملے میں یوگی کو ہدف تنقید بنایا

لکھنؤ، دسمبر ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کےضلع امیٹھی میں ایک نابالغ دلت لڑکی کی پٹائی کی سخت مذمت کی ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج محترمہ واڈرا نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’امیٹھی میں ایک دلت لڑکی کو بے رحمی سے پیٹنے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے‘۔محترمہ واڈرا نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئےکہا، ’اتر پردیش میں روزانہ اوسطاً 34 دلت مظالم کے واقعات ہوتے ہیں۔ خواتین پر مظالم کے 135 واردات ہوتی ہیں۔ آپ کی انتظامیہ سو رہی ہے‘۔ انہوں نے کہا ،’اگر اس غیر انسانی فعل کے مجرم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار نہیں کیا گیا تو کانگریس کی جانب سے آپ کو جگانے کے لیے زبردست احتجاج کیا جائے گا‘۔محترمہ گاندھی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں دو آدمی ایک لڑکی کو مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ وہاں کھڑے ہیں اور وہ کچھ کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو میں لڑکی معافی مانگتی نظر آرہی ہے اور دو افراد لڑکی کو لاٹھیوں سے مسلسل پیٹ رہے ہیں‘۔یہاں موصوالہ رپورٹ کے مطابق دلت لڑکی کو مارا پیٹا گیا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی گئی۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔غور طلب ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑتے رہے ہیں۔ 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی رہنما اسمرتی ایرانی سے الیکشن ہار گئے۔ امیٹھی سیٹ سے گاندھی خاندان کے اور بھی شخصیات الیکشن لڑ تے رہے ہیں۔

Related Articles