سابق کپتان کیون پیٹرسن انگلش بیٹرز کے حق میں بول پڑے

لندن ،دسمبر۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کے حق میں بول پڑے اور کہا ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ایشز سیریز میں مایوس کن کارکردگی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق انگلش کھلاڑی نے کرکٹ بورڈ کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں انگلش بیٹرز کی کوئی غلطی نہیں ہے بلکہ پورا نظام ہی خراب ہوگیاہے۔ سابق انگلش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ اگر نظام اچھا ہو تو کھلاڑی بھی اچھے ہو جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ حالیہ ایشیز سیریز میں انگلش کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہت ہی مایوس کن رہی ہے، گزشتہ روز شروع ہونے والے ایشیز سریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ دوسری باری میں ان کے 31 پر چار آئوٹ ہوچکے ہیں۔

Related Articles