2022 میں اترپردیش میں ذات پرستی، غنڈہ گردی، خوشامد، مافیا راج کوشکست ہوگی:نڈا

گڑھ مکتیشور (ہاپوڑ) دسمبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ذات پرستی، غنڈہ گردی، خوشامد اور مافیا راج کو شکست ہوگی اور اتر پردیش کی عزت نفس اور فخر کی جیت ہوگی۔مسٹرنڈا نے یہاں گنگا کے کنارے ہاپوڑ ضلع کے گڑھ مکتیشور میں جن وشواس یاترا ریلی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، یہ ہاپوڑ اوریہاں کا گاوں نورپور جو مرحوم چودھری چرن سنگھ جی کا جائے پیدائش ہے، ایسی مقدس سرزمین کو میں سلام پیش کرتا ہوں اورہم سب لوگ ان سے تحریک لیتے ہیں۔ بی جے پی صدر نے کسانوں کی تحریک سے جڑے مبینہ کسان لیڈروں کوآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کئی کسان لیڈرہوئے۔ کسانوں کے لئے سالانہ بجٹ صرف 23 ہزار کروڑروپے ہوتا تھا۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے کسانوں کے لیے 1 لاکھ 23 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ دیا۔بی جے پی کو ترقی کا مترادف بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم مسٹرمودی میٹرو ریل سروس کانپور کے لوگوں کو وقف کر رہے ہیں۔ کہیں ایکسپریس وے، کہیں ہوائی اڈہ، کہیں ایمس، کہیں اسپتال، اگر ان سب کو عوام کے لیے وقف کرنے کی طاقت دکھائی ہے تو یہ مسٹر مودی کے آشیرواد نے اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے کرکے دکھایاہے۔مسٹرنڈا نے کہا کہ ترقی اور کام ہی بی جے پی کی ثقافت ہے۔ یہ مودی جی نے ہی لوگوں کوسکھایاہے۔ آج رپورٹ کارڈ لے کر بی جے پی کارکن گلی گلی، گھر گھر جا کر عوام کو بتانے نکلاہے کہ جو کہاتھاوہ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی تاریخ یہ ہے کہ ہر ضلع میں ایک باہوبلی ہوتا ہے اور ریاست میں فسادات اور بدعنوانی کا بول بالا رہتا ہے۔ لیکن بی جے پی کی حکومت میں آج پورا اتر پردیش فسادات سے پاک اور بدعنوانی سے پاک ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 کا الیکشن ہماری جیت نہیں بلکہ عوام کی جیت ہوگی اور عوام کے آشیرواد سے بی جے پی کی جیت ہوگی۔ یہ اتر پردیش کے لوگوں کے خوابوں کی ترقی کی جیت ہوگی۔ اور ذات پرستی، غنڈہ گردی، خوشامد اور مافیا راج کی شکست ہوگی۔

Related Articles