نوٹ بندی کے مخالفین کا ہوا پردہ فاش:یوگی

سیتاپور:دسمبر۔کانپور میں عطر کاروباری پیوش جین کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کا حوالہ دیتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر طنز کستے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اب سمجھ میں آرہا ہے کہ بوا(مایاوتی) اور ببوا(اکھلیش) نوٹ بندی کی مخالفت کررہے تھے۔سیتاپور میں 116کروڑ روپئے کی 83پروجکٹوںاور پھر پریاگ راج میں 554کروڑ روپئے کی 378 پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد یوگی نے بی جے پی کی جن وشواس یاترا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی۔ کانگریس کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ اقربا پروری اور ذات پات کی سیاست کرنے والی ان پارٹیاں نہ تو ملک کو ریاست کا بھلا کرسکتی ہیں اور نہ ہی اس بارے میں سوچ سکتی ہیں۔یوگی نے کہا کہ’ ہم نے ویدوں پر پڑھا ہے کہ دیوالی کے دن لکشمی گھر آتی ہے لیکن ان گناہگاروں نے تو دیواروں میں غریبوں کا پیسہ بند کر کے رکھا ہے۔ دیواروں میں سے نوٹ کی گڈیاں نکل رہی ہیں۔تین دن سے نوٹ گنے جارہی ہے۔ایس پی کے ببوا اب عوام کے سامنے اپنا چہرہ نہیں دکھا پارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو غریبوں کو اسکیمات سے محروم رکھتے تھے۔ جو راشن غریبوں کو ملنا چاہئے تھا وہ یہ ہضم کر جاتے تھے ۔ اب یہی راشن غریبوں کو دو سال سے لگاتار دیاجارہا ہے۔اگر ایس پی حکومت میں یہ اسکیم آتی تو چچا۔ بھتیجے میں لوٹ مچ جاتی اور غریب دیکھتا ہی رہ جاتا۔ایک پارٹی ہے بھائی ۔بہن کی، ایک چچا بھتیجے کی اور ایک بوا۔بھتیجے کی ہے۔ یعنی یہ لوگ اقربا پروری کو سیاست سے الگ نہیں کرپارہے ہیں۔ اگر آگے اقتدار کے لئے چچابھتیجے میں مارپیٹ ہوتی ہے تو ریاست کا کیا حال ہوگا۔یوگی نے کہا کہ ایس پی حکومت میں سیتاپور کے لئے پانچ سال میں 18ہزار رہائش گاہ منظور ہوئے تھے جبکہ ہماری حکومت نے ساڑھے چار سالوں کے دوران سیتا پور میں دو لاکھ سے زیادہ مکانات غریبوں کو دئیے ہیں۔ سات لاکھ کنبوں کو بیت الخلاء فراہم کیا گیا ہے۔ یہ ڈبل انجن کی حکومت کا کمال ہے۔یوگی نےدعوی کیا کہ ہماری حکومت پرتاپ گڑھ کے 120گاؤں میں پینے کے شفاف پانی کی اسکیم نافذ کررہی ہے۔ اب ان گاؤں کی بہن۔ بیٹیوں اور بہوؤں کو پانی کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ ہماری حکومت یہی اسکیم ریاست کے 50ہزار گاؤں میں نافذ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں جب تقرریاں نکلتی تھیں تو وصولی کے لئے مہابھارت دور کے ماما، چچا، کاکا سبھی نکل پڑتے تھے لیکن ہماری حکومت نے بغیر بدعنوانی اور بغیر لین دین کے نوجوانوں کو پانچ لاکھ نوکری دینے کا کام کیا جارہا ہے۔ اگر کہیں کوئی بدعنوانی کاپتہ چلتا ہے تو انہیں جیل بھیجنے کا کام کیا گیا ہے۔یوگی نے کہا’اب تو ببوا کو نئی پریشانی ہوگئی ہے کہ ریاست کے نوجوانوں کو ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون کیوں دیا جارہا ہے۔ یہ سماج وادی خاندان کیسے برداشت کرسکتا ہے کیونکہ ان کے لئے اقربا پروری ہی ریاست ہے اور ہمارے لئے ریاست ہی کنبہ ہےْجب ہم لوگ سال 2017 میں انتخابی تشہیر کے لئے نکلے تھے تو لوگ کہتے تھے کہ اس عذاب سے ہم لوگ کیسے بچیں گے۔اپنے خطاب کے دوران موجود عوام کی مذہبی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے یوگی نے رام مندر،کاشی وشوناتھ کارویڈو کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے رام بھکتوں پر گولیاں چلتی تھیں۔ کاونڑ یاتراؤں پر پابندی عائد کردی جاتی تھی اس وقت ہم نے کہا تھا کہ کاونڑ یاترا پر پابندی لگاوگے اور دوسرے جلوس نکالنے دو گے یہ نہیں چلے گا۔

Related Articles