شاہ رخ خان کی کام پر واپسی سے مداح خوش
ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی بیٹے آریان خان کے جیل سے رہا ہونے کے بعد کام پر واپسی پر مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔شاہ رخ خان کے مداح اْن کی فلم ڈان 2 کی ریلیز کے دس سال ملکمل ہونے پراور فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کرنیپر بہت پرجوش ہیں۔اداکار سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔یہاں ایک نظر مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔واضح رہے کہ بیٹے آریان خان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہوگئے، اْنہوں نے گزشتہ روز اپنی نئی آنے والے فلم پٹھان کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کردیا ہے۔