ایکسپریس وے پر کھڑی بس میں کینٹرکی ٹکر،4 افراد ہلاک

 

متھرا، اترپر دیش میں ضلع متھرا کے جمناپار علاقے میں جمنا ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار کینٹر نے پیچھے سے سڑک کے کنارے کھڑی بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رادھے شیام رائے نے یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ بس کٹہار (بہار) سے دہلی کی طرف جارہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جمنا ایکسپریس وے کے مائل اسٹون 105 کے قریب بس کا ڈیزل ختم ہونے کے بعد ڈرائیور نے اسے ایکسپریس وے پر روڈ کے کنارے کھڑی کردی۔ صبح تقریباً سات بجے آگرہ کی طرف سے آنے والے کینٹر نے کھڑی بس کو ٹکر ماردی،جس سے بس میں سوار تین افراد اور کینٹر پر سوار ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اس حادثے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے دو معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں جبکہ آٹھ افراد کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں محمد رمضان ، گوپال اور محمد شمشیر تینوں بس میں سوار تھے جب کہ وجے ٹینکر پربیٹھا تھا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Related Articles