رتیش نے راکھی کو بیوی ماننے سے انکار کردیا؟

ممبئی،دسمبر۔راکھی ساونت کے مبینہ شوہر رتیش نے کہا ہے کہ ان کی راکھی سے ابھی تک شادی ہی نہیں ہوئی ہے، وہ پہلی بیوی سے طلاق کے بعد راکھی سے باقاعدہ شادی کریں گے۔واضح رہے کہ رواں برس ریئلٹی شو بگ باس میں راکھی ساونت نے رتیش کو سلمان خان سے یہ کہہ کر ملوایا تھا کہ یہ اداکارہ کے شوہر ہیں۔ راکھی کے شوہر کو دیکھتے ہی پہلے سلمان خان چونک گئے اور پھر راکھی سے سوال کرلیا کہ کیا یہ آپ کے اصلی شوہر ہیں یا پھر آپ انہیں یہاں اداکاری کے لیے کرائے پر لائی ہو؟کچھ ماہ قبل پوچھا گیا یہ سوال اس وقت حقیقت بن گیا جب رتیش نے بتایا کہ وہ پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد راکھی سے شادی کریں گے۔ رتیش کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی اہلیہ نے الزامات لگائے جو درست تھے، میں دو سال تک اس لیے سامنے نہیں آیا کیونکہ اس وقت راکھی کا کیریئر اور میرے پروجیکٹس میرے سامنے تھے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں رتیش بگ باس کے گھر سے باہر نکلے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ شو میں مزید رہنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ رتیش کی پہلی اہلیہ نے ان پر تشدد اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Related Articles