یوم کسان: جدوجہد جاری رہے گی: ٹکیت

نئی دہلی، دسمبر۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت نے جمعرات کو کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور ملک ، گاؤں کی ترقی کے راستے سے ہی ترقی کر سکتا ہے۔مسٹر ٹکیت نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو’یوم کسان ‘کے موقع پر سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ’کو‘پر یاد کیا۔ انہوں نے کہا، ’جدوجہد بلاتعطل جاری رہے گی‘۔ انہوں نے سابق وزیراعظم چرن سنگھ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا،’ملک کی ترقی کا راستہ دیہاتوں سے ہو کرگذرتا ہے‘۔مسٹر ٹکیت نے ’کو‘ پر اس پوسٹ کے ذریعے آنجہانی چودھری چرن سنگھ کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تصویر جاری کی۔ انہوں نے لکھا، ’ہم چودھری چرن سنگھ جی کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک کے ’کمیروں‘ کے حقوق کے لیے جدوجہد انتھک جاری رہےگی۔ یہ ان کے لیے حقیقی خراج عقیدت ہوگا‘۔قومی یوم کسان، ملک کے پانچویں وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ مسٹر سنگھ 1979-1980 تک ہندوستان کے پانچویں وزیر اعظم تھے۔ وہ کسانوں کے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔کسانوں کی کل 40 تنظیموں کے لیڈران بشمول بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر مسٹر ٹکیت نے تین زرعی اصلاحاتی قوانین کے خلاف ایک سال طویل تحریک چلائی۔ حکومت نے اب ان قوانین کو پارلیمنٹ کے ذریعے منسوخ کر دیا ہے۔

Related Articles