اکھلیش ’نئے نیتا جی‘، قیادت قبول کرنے میں کوئی گریز نہیں:شیوپال

اٹاوہ:دسمبر۔پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی)سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ ان کے بھتیجے اور سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو پوری پختگی و شعور کے ساتھ نئے نیتا جی بن گئے ہیں اور ان کی قیادت قبول کرنے میں کوئی بھی گریز نہیں ہے۔یوپی روڈ ویز امپلائز یونین کے آگرہ۔اٹاوہ علاقے کی ڈویژنل سمیلن میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں شیوپال نے بدھ کو کہا کہ گذشتہ دنوں ان کی اکھلیش یادو سے لکھنؤ میں لمبی اور اچھی بات ہوچکی ہے۔ اس دوران کنبے کے سبھی اراکین موجود رہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد ہی ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم طے ہوجائےگی حالانکہ وہ چاہتےہیں کہ ان کی پارٹی کے جن امیدواروں کے بارے میں جیتنے کے زیادہ توقعات ہیں ان کو ٹکٹ مل جائے۔فی الحال سیٹوں پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ابھی کئی دور کی میٹنگیں ہونگی۔الیکشن کے اعلان کے بعد مل کر بات کریں گے۔سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔شیوپال نے کہا’ میں نے اس بات کو بھی قبول کرلیا ہے کہ ایس پی کے نئے نیتا جی اکھلیش یادو ہی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اکھلیش ایک بار پھر سے اترپردیش کے وزیر اعلی بنیں۔تاہم ’شیوپال نے یہ بھی کہا کہ اکھلیش کو کبھی انہوں نے ہی سیاسی ٹریننگ دی لیکن آج اکھلیش پختہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اکھلیش یادو کو وزیر اعلی بننے کا آشیرواد دیا۔شیوپال نے اپنا مشورہ دینے ساتھ اکھلیش کے ہر فیصلے کو قبول کرنے کا قرار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے انتخابات جیتنے کے بعد اکھلیش یادو کے ساتھ مل کر کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت بننے پر روڈویز کو اسٹیٹ سروس اعلان کریں گے۔ کنٹراکٹ و آوٹ سورسنگ ملازمین کو پرماننٹ کئے جائیں گے۔شیوپال نے کہا کہ وزیر اعظم و وزیر اعلی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ لیکن ہمارے قول و فعل میں کوئی فرق نہیں ہے۔حکومت بننے پر سبھی وعدے پورے ہونگے۔

Related Articles