کورونا کے دور نے عوام سے ہمارے رشتے منقطع کئے: وسندھرا

الور، دسمبر۔راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر وسندھرا راجے نے کہا ہے کہ کورونا کے دور نے عوام سے ہمارے رشتوں کا سلسلہ منقطع کیا اور اب کورونا کا اثر کم ہونے کے بعد وہ اس رشتے کو جوڑنے کے لئے عام لوگوں کے درمیان پہنچ رہی ہیں۔محترمہ راجے آج بی جے پی کے دو کارکنوں کے گھر تعزیت کے لیےالور آئی تھیں۔ پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں بی جے پی کے کنبوں نے اپنے ساتھی، دوست اور معاونین کو کھو دیا ہے، وہ ان خاندانوں سے ملنے راجستھان جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے اس دور میں ان کی بہو کی بیماری کے ساتھ دیگر بیماریوں نے بھی انہیں مشکل میں ڈال دیا تھا، جس کی وجہ سے وہ کارکنوں کے درمیان نہ آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے 20 سال میں جو تعاون دیا ہے۔ ان خاندانوں سے وہ ملنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاست پر بات نہیں کروں گی۔ سیاست میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور ان رشتوں کو جوڑنے کے لیے 36 ذاتوں کے لوگ ہمارے اتحادی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی خاندان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے تواس خاندان کے ساتھ سبھی کو کھڑا ہونا چاہیے۔ کسی کے خلاف نہ جائیں، کسی کو نیچا دکھانے کی کا کام نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ذات پات اور مذہب کا استعمال کیا جانا چاہیے۔اس کے بعد وہ سابق ایم ایل اے جیتمل کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے لئے گئیں۔ اس کے بعد وہ بی جے پی کے سابق ضلع صدر دھرم ویر شرما کے گھر گئیں۔ مسٹر شرما کی بیوی کا کورونا سے انتقال ہوگیا تھا۔

Related Articles