دبئی فنانشیل مارکیٹ کا ہفتہ تبدیل ؛پیر سے جمعہ تک کاروبارکرے گی

دبئی،دسمبر۔دبئی فنانشیل مارکیٹ (ڈی ایف ایم) اختتام ہفتہ میں تبدیلی کے بعد اب پیر سے جمعہ تک کاروبارکرے گی۔ پیر سے اس نئے ہفتے کا آغاز تین جنوری 2022ء سے ہوگا۔دبئی میڈیا آفس کے ایک بیان کے مطابق یہ اقدام مارکیٹ کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا اور اس میں بین الاقوامی شرکاء کی موجودگی بڑھے گی۔اس سے مارکیٹ کی حالیہ رفتار میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔دبئی فنانشیل مارکیٹ کی نصف سرگرمی بین الاقوامی تاجروں پر منحصر ہے اور وہ اس کے سرمایہ کاروں کی بنیاد کا بھی ایک تہائی ہیں۔متحدہ عرب امارات نے منگل کو ہفتے کے کاروباری ایام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سرکاری ملازمین اب اتوار سے جمعرات کے ہفتے کے بجائے پیر سے جمعہ تک ساڑھے چاردن کام کریں گے۔جمعہ کا دن نصف شمار ہوگا، سرکاری ملازمین نماز جمعہ کے لیے دوپہر کے وقت کام ختم کردیں گے۔نئے اختتام ہفتہ کا اطلاق اسکولوں پر بھی ہوگا اور توقع ہے کہ نجی شعبہ بڑی حد تک اس پر عمل کرے گا۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے 2006ء میں اپنا کاروباری ہفتہ تبدیل کیا تھا۔ تب ملک میں ہفتہ کے روز سے بدھ تک کام ہوتاتھا۔دبئی نے نومبر میں مالیاتی مارکیٹ میں بڑی کمپنیوں کے ابتدائی حصص (آئی پی اوز) کی فروخت کا اعلان کیا تھا۔ان میں صارف خدمات مہیا کرنے والی فرم دیوا، ٹول گیٹس آپریٹر سالک اور بزنس پارک ڈویلپر ٹی کام شامل ہیں۔

Related Articles