شیئر مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

ممبئی، دسمبر۔ عالمی سطح سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر کیپٹل گڈس، انرجی، ٹیلی کام اور انڈسٹریل جیسے گروپوں میں خرید کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی۔بی ایس ای کا 30 حصص کا سینسری انڈیکس سینسیکس 157.45 پوائنٹس بڑھ کر 58807.13 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 47.10 پوائنٹس کے اضافے سے 17516.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای پر چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں نے بھی زبردست خرید کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.38 فیصد بڑھ کر 25608.33 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.80 فیصد بڑھ کر 29014.46 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں زبردست منافع میں رہنے والوں میں کیپٹل گڈس 1.98 فیصد، انرجی 1.38 فیصد، ٹیلی کام 1.14 فیصد اور انڈسٹریل 1.08 فیصد شامل ہیں۔ بینکنگ 0.53 فیصد اور فائنانس 0.39 فیصد گراوٹ کا شکار ہیں۔ بی ایس ای پر کل 3398 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2111 میں اضافہ اور 1165 میں کمی جبکہ 122 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ عالمی سطح پر، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.08 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.98 فیصد اضافہ کے ساتھ ملا جلا رجحان رہا، جبکہ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.06 فیصد، جرمنی کے ڈی ای ایکس میں 0.22 فیصد اور جاپان کے نکئی میں 0.74 فیصد اضافہ ہوا۔

 

Related Articles