اومیکرون کے خطرات کے پیش نظر حکومت نے ہوائی اڈوں پر ٹسٹسنگ بڑھائی
نئی دہلی،دسمبر۔ دنیا بھر میں ہلاکت خیز عالمی وبا کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت نے 11 ممالک کو خطرے والے زمرے میں رکھا ہے اور وہاں سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے جمعرات کو اوان زیریں لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 11 ممالک کو خطرے کے زمرے میں رکھا ہے، جن میں یوروپی براعظم کے تمام ممالک ، جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، برازیل، چین ، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، ہانگ کانگ اور اسرائیل شامل ہیں ۔ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وندے بھارت مشن کے تحت حکومت ہند نے ایک کروڑ 83 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی مختلف ممالک سے آئے اور پھنسے ہوئے مسافر اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے۔ایک اور ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئےمسٹر سندھیا نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سلسلے میں فی الحال کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔