کانپور کی شہرت میں ایچ بی ٹی یو کاکردار اہم:صدرجمہوریہ

کانپور:نومبر۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اترپردیش کے صنعی شہر کانپور کو مختلف شعبوں میں شہرت دلانے میں ہرکورٹ بٹلر ٹیکنیکل یونیورسٹی( ایچ بی ٹی یو) کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ادارے کسی بھی شہر کی چو طرفہ ترقی کے ضامن ہوتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے جمعرات کو کانپور میں اپنے دوروزہ دورے کے آخری دن ایچ بی ٹی یو کے قیام کے صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہیں اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل بھی موجود تھیں۔اس سے پہلے صدر جمہوریہ نے مشعل روشن کر کے ادارے کی صدسالہ تقریب کا آغاز کیا۔ اس دوران انہوں نے ایک ڈاک تکٹ، اور 100 روپئے کے یادگاری سکے کا اجراء بھی کیا۔ وہیں گورنر آنندی بین پٹیل نے تاریخ کی ایک کتاب کا افتتاح کرتے ہوئے اس کی پہلی کاپی صدر جمہوریہ کو ہدیہ کیا۔صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ مین چسٹر آف دی ایسٹ لیدر شہر آف دی ورلڈ اور انڈسٹرئیل ہب کے طور پر کاننپور کو جو شہرت ملی ہے اس کے پیچھے ہرکورٹ بٹلر ٹیکنیکل یونیورسٹی(ایچ بی ٹی یو) کے ذریعہ فراہم کی گئی تکنیک اور افرادی قوت کا اہم کردار ہے۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ اس وقت کی ضرورت ہے کہ بیٹیوں کو تکنیکی تعلیم کے شعبے میں بھی آگے بڑھنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سے خاتون بااختیاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ کانپور کو کچرا سے پاک کرنے کی کوشش میں ایچ بی ٹی یو سمیت کانپور کے سبھی اعلی تعلیمی ادارے، انڈسٹرئیل ریسرچ کے سبھی ادارے، سبھی طلبہ اور ذمہ دارش ہری مل کو جنگی پیمانے پر کام کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ کووند نے کانپور یاترا کے پہلے دن بدھ کو مہربان سنگھ کا پوروا واقع چودھری ہرموہن سنگھ پیرامیڈیکل سائنس اینڈ نرسنگ ادارے میں چودھری ہرموہن سنگھ یادو کی صد سالہ یوم پیدائش تقریب میں شرکت کی تھی۔کانپور صدرجمہوریہ کا آبائی ضلع بھی ہے۔

Related Articles