ویسٹ انڈیز نے فالوآن بچایا ،سری لنکا سے 162 رن پیچھے

گالے، نومبر۔رہکیم کارنوال کی 39 رن کی جارحانہ اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن منگل کے روز چھ وکٹوں کے نقصان پر 113 رن سے آگے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 224 رن بناکر فالوآن بچالیا۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 386 رن بنائے تھے ۔ ویسٹ انڈیز ابھی سری لنکا کے اسکور سے 162 رن پیچھے ہے۔ کوئل میئرس نے 22 اور جیسن ہولڈر نے اپنی اننگز کو ایک رن سے آگے بڑھایا۔ دونوں ٹیم کے اسکور کو 163 رنز تک لے گئے لیکن اس کے بعد دونوں بلے بازوں کی وکٹیں 12 رنز کے وقفے میں گر گئیں۔ میئرز کو اکیلا دھننجے نے اور ہولڈر کو پراوین جے وکراما نے آؤٹ کیا۔ میئرز نے 62 گیندوں پر 45 رن میں آٹھ چوکے لگائے جبکہ ہولڈر نے 60 گیندوں پر 36 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ 175 کے سکور پر ہولڈر کی وکٹ گری۔ اس وقت سری لنکا کو فالو آن بچانے کے لیے مزید 12 رنز بنانے تھے۔ اس صورتحال میں کارن وال نے 58 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو فالو آن کے خطرے سے بچا لیا۔168 کلوکے کارن وال اننگز کے 80ویں اوور کی آخری گیند پر سورنگا لکمل کا شکار بنے اور اس کے ساتھ ہی تیسرے دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسٹمپ کے وقت جشوا ڈی سلوا 70 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔ سری لنکا کی جانب سے جے وکراما اور رمیش مینڈس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles