عامر خان کا کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟

ممبئی نومبر۔بالی وْوڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کپور کیساتھ فلم ’لال سنگھ چڈا‘ میں کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔عامر خان نے حال ہی میں فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کی پروڈیوسر و اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔عامر خان نے اپنے انٹرویو کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران شوٹنگ میں پیش آنے والے مسائل اور فلم کی ہیروئن کرینہ کپور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی تھی اس دوران ہم کورونا اور کرینہ کا ایک ساتھ سامنا کر رہے تھے جو کہ فلم کی ہیروئن ہونے سمیت حاملہ بھی تھیں، یہ ایک اور مشکل بات تھی کیوں کہ کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبر نے ہمیں ایک نئی جانب دھکیل دیا تھا۔‘عامر خان نے مزید کہا کہ ’وہ اور فلم کی ہدایت کار ادوید چندن اکثر اوقات اس بات پر ہنسا بھی کرتے تھے کہ جب سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا ہے وہ خود کو ایک پَر کی طرح محسوس کرنے لگے ہیں جسے ہوا کبھی بھی کہیں بھی اْڑا کر لے جا سکتی ہے۔‘اْن کا کہنا تھا کہ ’اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مختلف ہواؤں نے ہمیں مختلف سمتوں میں دھکیلا اور ہم آخر میں اس کے عادی ہو کر انتظار کر رہے تھے کہ چلو دیکھتے ہیں کہ فلم کے آخر میں وہ کہاں پہچنتے ہیں۔‘واضح رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈا‘ 1994 میں بننے والی امریکی فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک ہے۔

Related Articles