بائیک پر ایسا کیا ہوا جس پر شاہ رخ اور انوشکا ہنس پڑے؟

ممبئی،نومبر۔بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور ساتھی اداکارہ انوشکا شرما فلم کی شوٹنگ کے دوران بائیک پر بیٹھے لیکن بائیک کی وجہ سے دونوں ہنسنے لگے۔ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب تک ہے جان‘ کو 9 سال مکمل ہونے پر انوشکا شرما نے فلم کی شوٹنگ کے بی ٹی ایس مناظر کی ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کو فلم کے سیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے درمیان میں ایک منظر ایسا ہے جہاں شاہ رخ خان اور انوشکا ایک موٹر بائیک پر بیٹھے ہیں، تاہم توازن برقرار نہ رہنے پر یہ موٹربائیک جیسے ہی گرنے لگی تو شاہ رخ خان نے اسے سنبھال لیا، تاہم بائیک پر بیٹھے دونوں اسٹار اس واقعے پر ہنستے رہے۔

Related Articles