ناکام قاتلانہ حملے کے بعد عراقی وزیراعظم کی ٹویٹ سے اپنی خیریت کی تصدیق

بغداد،نومبر۔عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نےآج اتوار کی صبح، ایک مسلح ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش میں بچ جانے کے بعد ٹویٹر کے ذریعے اپنی خریت کی اطلاع دی ہے۔عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ڈرون کے ذریعے بغداد میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وزیراعظم اس میں محفوظ رہے۔اس واقعے کے بعد انہوں نے ٹویٹر پرایک ٹویٹ کے ذریعے قوم کو اپنی خیریت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ "میں میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، میں عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ "غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی‘۔عراقی دارالحکومت بغداد میں العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے گھر کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور کاتیوشا میزائل ان کے گھر پر گرا۔ اس حملے کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تاہم وزیراعظم الکاظمی اس حملیمیں محفوظ ہیں۔ایک عراقی سرکاری بیان میں وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی اطلاع دی گئی ہے اور عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے تصدیق کی ہے کہ الکاظمی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ صحت مند ہیں۔

Related Articles