لالیگا : ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ریال بیٹیز کو تین ،صفر سے ہرادیا
بارسیلونا،نومبر۔اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ریال بیٹیز کو تین ،صفر سے شکست دے دی۔لالیگا میں اتوار کے روز ایٹلیٹکو میڈرڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر ریال بیٹیز کو تین۔ صفر سے ہرایا ، فاتح ٹیم کی جانب سے یانیک کیراسکو نے 26ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھا کر پہلا گول کیا۔ 63ویں منٹ میں ریال بیٹیز کے ڈیفینڈر جرمین پزیلا سے اوون گول ہوا اور اسکور ایٹلیٹکو کے حق میں دو۔صفر ہوگیا،کچھ دیر بعد زاہو فیلیکس نے تیسرا گول بھی کردیا۔ایک اور میچ میں گٹافے نے اسپانیول کو دو، ایک سے شکست دی۔ گٹافے کی جانب سے اینیس یونیل نے 31ویں منٹ میں گول اسکور کیا تاہم 7 منٹ بعد سیرجی گومیز نے ایکولائزر اسکور کردیا۔ کھیل کے 56ویں منٹ میں اینیس نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو دو۔ ایک کی فتح دلادی۔اس کے علاوہ میورکا اور کیڈیز کے درمیان میچ ایک۔ ایک گول سے برابر رہا۔ میورکا کو29ویں منٹ میں ایدریسو بابا نے گول کرکے برتری دلادی۔ انجری ٹائم میں کیڈیز کو پنالٹی ملی اور نگریڈو نے کوئی غلطی کیے بغیر اسے گول میں بدل کر مقابلہ برابر کردیا۔ واضح رہے کہ لالیگا کے دلچسپ مقابلے جیوسوپر پر براہ راست نشرکییجارہے ہیں۔