کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس، رینے گیڈس کی جیت میں جیمیما بنیں اسٹار
میلبورن، اکتوبر۔ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں سابق چمپئن سڈنی تھنڈر لگاتار پانچ میچوں سے شکست کھارہی ہے اور ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں رہی ہے۔ بدھ کو بھی کھیلے گئے میچ میں انہیں میلبورن رینے گیڈس کے ہاتھوں 9 رنوں سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی سلامی بلے باز سمرتی مندھانا نے 64 رنوں کی بہترین اننگرز کھیلی۔ اس کے باوجود سڈنی تھنڈر 142 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی۔ مندھانا کو 16 ویں اوور میں ہرمن پریت کور نے بولڈ کردیا جس سے سڈنی تھنڈر کی ٹیم میچ میں واپس نہیں آپائی۔ اس سے پہلے منگل کو سڈنی تھنڈر کو میلبورن اسٹار سے شکست ملی تھی اور اس کے بعد آج کے میچ میں شکست کھانے کے بعد خطاب کی دوڑ میں بنے رہنے کا امکان بھی جاتا رہا۔ ان کا کام کپتان راچیل ہنس کے بغیر ہمیشہ مشکل ہوتا جارہا تھا جو ابھی چھٹی پر ہیں۔ ان کو بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی ملٹی فارمیٹ سیریز کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ ہرمن پریت اور جیمیما کے شاندار مظاہرہ کی بدولت رینے گیڈس کے لیے خطاب کے امکانات ہنوز برقرار ہیں۔ راڈریگس نے رینے گیڈس کی ٹورنامنٹ کی تیسری جیت کے لیے ٹون سے کیا، انہوں نے شاندار 75 رن بنائے۔ انہوں نے جوسفین ڈولی (37) کے ساتھ 84 رنوں کی شراکت کی۔ اس طرح سے آج کے میچ میں تینوں ہندستانی کھلاڑیوں نے بہترین مظاہرہ کیا حالانکہ تھنڈرس کے لیے مندھانا کی اننگز کام نہیں آئی۔ وہیں کور اور جیمیما اپنی ٹیم کی جیت میں مدد گار ثابت ہوئیں۔ جیمیما کو ان کی دھماکے دار اننگز کے لیے پلیئر آف دا میچ کا خطاب بھی دیا گیا۔