مانڈاویا نے اکتوبر میں زیر التوا فائل کو نمٹانے کی ہدایت دی
نئی دہلی ، اکتوبر۔صحت اور خاندانی فلاح و بہبود اور کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر من سکھ مانڈاویا نے اپنے ماتحت وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اکتوبر کے مہینے میں تمام زیر التوا فائلوں اور یادداشتوں کو نمٹادیں۔وزارتوں اور محکموں کو لکھے گئے ایک خط میں مسٹر مانڈاویا نے بتایا کہ تمام زیر التوا فائلوں اور یادداشتوں کو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان نمٹا دیا جائے۔ مرکزی وزیر نے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ پرانے ریکارڈ کو مقررہ طریقہ کار کے ساتھ تباہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ خط کی ایک کاپی جمعہ کو یہاں جاری کی گئی اور یہ خط 29 ستمبر کو لکھی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر کے درمیان تمام وزارتیں ، محکمے اور متعلقہ دفاتر ، ماتحت دفاتر ، قانونی ادارے ، خود مختار ادارے اور عوامی ادارے صفائی مہم چلائیں۔ اس دوران عمارتوں ، احاطوں اور کام کی جگہوں کو صاف کی جانی چاہئے۔ کچرے اور بیکار فرنیچر اور ای کچرا کو ٹھکانے لگایا جانا چاہئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اس مہم میں کئے گئے کاموں کے بارے میں اطلاعات روزانہ تصاویر کے ساتھ کنٹرول روم کو بھیجی جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کام کے سلسلے میں پہلے اور بعد کی تصویریں بھیجی جانی چاہئے۔