اسرائیلی مظالم بند، فلسطینیوں کو منصفانہ حقوق دیئے جائیں: ایردوآن
نیویارک،ستمبر۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب میں عالمی برادری سے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نکالنے اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوآن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کی فلسطینی اراضی کو ضم کرنے اور یہودی آبادی کاری کی پالیسیوں کو روکا جائے۔صدر ایردوآن نے کہا کہ جیسے جیسے اسرائیلی ریاست کا فلسطینیوں پرظلم بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے ایسے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا فلسطینی قوم کی امنگوں کیمطابق حل ہونا ضروری ہے۔طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی القدس کے تقدس کیحوالے سے سنہ 1947ء کے اقوام متحدہ کے قانون پرعمل درآمد پر زور دیتا ہے اور فلسطینی قوم ، القدس مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک سنہ1967ء کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کیقیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ ترکی کے یہ اہداف اس کی اولین ترجیح میں شامل ہیں اور ترکی دو ریاستی حل کے تصور کی حمایت جاری رکھیگا۔طیب ایردوآن نے امن عمل کی بحالی اور دو ریاستی حل کے تصور کے مطابق فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بامقصد اور تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع مشرق وسطیٰ میں امن وامان کیقیام میں رکاوٹ ہے۔ خطے میں امن کیقیام کے لیے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ بنیادوں پر حل ہونا ضروری ہے۔