زرعی اصلاحات قوانین کسان۔ باغبان کے مفاد میں، اپوزیشن بچولیوں کا حامی: مودی
منالی، وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ زرعی اصلاحات قوانین ملک کے کسانوں۔ باغبانوں کے مفاد میں ہیں اور اس قانون کے بننے کے بعد بچولیوں کی حامی اپوزیشن جماعتوں کی حالت نازک ہوگئی ہے۔
مسٹر مودی نے منالی۔لیہ شاہراہ پر روہتانگ پاس کی پیر پنجال پہاڑیوں میں بنائی گئی اٹل روہتانگ سرنگ قوم کے نا م وقف کرنے کے بعد سسو میں اور اس کے بعد سولانگ نالہ میں عوامی اجلاس میں اپنے خطاب میں اپوزیشن پر بالواسطہ طورپر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ زرعی اصلاحات قوانین بننے کے بعد بچولیوں کو بڑھاوا دینے والو ں کی حالت نازک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ لوگ زرعی اصلاحات قوانین کی مخالفت اور جوں کی توں حالت قائم رکھنے کی بات کررہے ہیں ان کی سوچ بھی یہی تھی جو انکی حکومت کی ہے لیکن انہیں نافذ کرنے کی ہمت نہیں تھی کیونکہ ان کے لئے انتخابات اہم تھے لیکن انکی حکومت کوملک اور کسان کو بااختیار بنانا ہے۔ کسانوں اور باغبانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے ہی زرعی اصلاحات قوانین لائے گئے ہیں۔