کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر
کراچی،مارچ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے انکشاف کیا ہے انہیں کیرئیر کے عروج پر زہر دیا گیا تھا،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں میری ایم آر آئی اسکین رپورٹ میں معلوم ہوا ہے کہ مجھے ایک انتہائی سست رفتار زہر مرکری دیا گیا تھا، یہ جوڑوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، دس سال سے جوڑوں کا علاج ہورہا ہے اللہ سے بہت دعا کی کہ مجھے بستر پر نہ ڈال دیجئے گا اس کا شکر ہے کہ اب کچھ بہتری آرہی ہے۔