صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج کیرالہ پہنچیں گے
کوچی، مارچ۔صدر دروپدی مرمو جمعرات کو دوپہر 1.40 بجے خصوصی پرواز کے ذریعہ کیرالہ کے کوچی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گی۔صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو 16 سے 21 مارچ 2023 تک کیرالہ، تمل ناڈو اور لکشدیپ کے دورے پر ہیں۔16 مارچ 2023 کو صدر جمہوریہ آئی این ایس وکرانت کا دورہ کریں گی اور کوچی میں آئی این ایس دروناچاریہ کو پریسیڈنٹس کلر پیش کریں گی اور اگلے روز یعنی 17 مارچ کو صدر جمہوریہ کولم میں ماتا امرتانندمئی مٹھ کا دورہ کریں گی۔ اسی دن، وہ ترواننت پورم میں اپنے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ شہری استقبالیہ میں صدر جمہوریہ ’کڈمباشری @ 25 تھرو رچنا: کنٹیمپروری اسٹوریز آف ویمن اِن کیرالہ‘ اور ’اُنتی‘ فار کمپریہنسیو ڈیولپمنٹ آف شیڈولڈ ٹرائب کا بھی افتتاح کریں گی۔18 مارچ سنیچر کے روز صدر جمہوریہ وویکانند میموریل اور تھروویلوور کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کریں گی اور کنیا کماری میں وویکانند کیندر کا دورہ کریں گی۔ اسی شام، وہ کاوارتی میں اپنے اعزاز میں منعقد ہونے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔19 مارچ کو، صدر جمہوریہ کاوارتی میں سیلف ہیلپ گروپوں کے ارکان کے ساتھ بات چیت کریں گی۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو21 مارچ کو کوچی کے راستے نئی دہلی واپس آئیں گی۔