شیو راج نے مورمو کے آمد کی تیاریوں کا جائزہ لیا

بھوپال،فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے صدر جمہوریہ دروپدی مورمو کے آئندہ تین مارچ کو راجدھانی بھوپال کے آمد کی تیاریوں کا آج جائزہ لیا۔مسٹر چوہان نے ریاستی ہوائی اڈے پر ان تیاریوں کا جائزہ لیا۔صدر جمہوریہ دروپدی مورمو اپنے قیام کے دوران 7ویں انٹر نیشنل’دھرم دھم کانفرنس2023‘کا افتتاح کریں گی۔وزیر اعلی مسٹر چوہان نے یہیں پر اسمبلی سیشن کی تیاریوں کے بارے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔

 

Related Articles