کووڈ19 انفکشن پر قابو پانے کے لئے سرویلانس اورکانٹریکٹ ٹریسنگ ضروری: وزیر اعلیٰ
ضلع پریاگ راج ، لکھنؤ ، کانپور شہر اور گورکھپور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت
لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کووڈ19 انفکشن پر قابو پانے کے لئے سرویلانس اورکانٹریکٹ ٹریسنگ ضروری ہے۔ کانٹریکٹ ٹریسنگ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈپازیٹو شخص کے علاج ومعالجے کے ساتھ ساتھ اس کے کانٹریکٹ کی ٹریسنگ کو بھی موثر انداز سے فوکس کیا جائے۔وزیر اعلی آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ٹیسٹنگ لیب کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کریں۔ بدھ کے روز ریاست میں کووڈ19 کے 01 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ٹیسٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آر ٹی پی سی آر اورریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروائے جائیں۔ ہر ضلع میںآر ٹی پی سی آر کی صلاحیت کے مطابق جانچ کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ19 کی جانچ میں سبھی معیار پر عمل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے ضلع پریاگ راج ، لکھنؤ ، کانپور شہر اورگورکھپور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان تیار کرکے ان اضلاع کے طبی نظام کو مستحکم بنایا جائے۔ پریاگ راج میں بیڈوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج میں کمبھ کے وقت تعمیر انٹی گریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا استعمال کووڈ19 کو کنٹرول کرنے میں کیا جائے۔ فی الحال اس کو کووڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی حیثیت سے چلایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے سبھی کووڈ اسپتالوں کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ضرورت کے مطابق مین پاور میں اضافہ کیا جائے۔ ایل2 کووڈ اسپتالوں میں ماہرین کی تعیناتی کریں۔ کورونا سے بیداری اور بچاؤ پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مستقل بیداری بڑھائی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کو اسپتال میں داخل کرانے کے سلسلے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ علاج ومعالجے کو مستحکم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح اموات کو مزید کم کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے سکریٹریٹ کے داخلہ پاس جاری کرنے کے نظام کومزید سخت بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مطلوبہ عناصر سکریٹریٹ میں داخل نہ ہوں۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھاد کی دستیابی اور فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چاہئے۔ کسانوں کو کھاد کی آسانی سے فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی مجسٹریٹ کو باقاعدہ مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے کے لئے مہم چلاکر کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے لئے ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے روزگاروں اور مزدوروں / کامگاروں کو روزگار دیا جائے۔ انہوں نے جلد ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ادیوگ بندھو میٹنگ کا انعقاد کرنے کی ہدایت بھی دی۔اس موقع پر وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچرو صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، زرعی پیداوار کمشنرجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج و دیہی ترقیات جناب منوج کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری برائے مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے