کانگریس اسلحہ پر پابندی میں کردار ادا کرے، بائیڈن

واشنگٹن ،دسمبر۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ اسلحہ پر پابندی لگانے میں اپنا موثرکرداراداکرے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا میں مسلح حملوں سے ہلاک ہونے والوں کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں واقع سینٹ مارک گرجا گھر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب میں ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے اس سال کانگریس اور بائیڈن کی منظوری سے اسلحہ کی عام فروخت کو روکنے سے متعلق ایک قانون پیش کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں اسپیکر نینسی پلوسی کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود ہیں۔

Related Articles