امریکہ- ہند شراکت داری فورم کو خطاب کریں گے وزیراعظم مودی
نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکہ-ہند اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف)کی تیسری سالانہ لیڈر شپ چوٹی کانفرنس کوبطور کلیدی اسپیکر خطاب کریں گے۔
یوایس آئی ایس پی ایف ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کے لیے کام کرتی ہے۔
31اگست سے شروع ہوئی اس 5 روزہ چوٹی کانفرنس کا تھیم’’یوایس-انڈیا نیویگیٹنگ نیو چیلنجیز‘‘ہے۔اس تھیم میں عالمی مینوفیکچرنگ مرکز بننے کی ہندوستان کے امکانات،ہندوستان کے گیس بازار میں مواقع،ہندوستان میں ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے کاروبار میں آسانی،تکنیکی شعبہ میں مساوی مواقع اور چیلنجیزہند ۔بحرالکاہل خطہ کے معاشی مسائل،صحت عامہ میں جدت جیسے کئی موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔
مسٹر مودی کے علاوہ اس ورچوئل چوٹی کانفرنس میں متعدد مرکزی وزراءاور سنیئر افسر بھی حصہ لے رہے ہیں۔