پراوز کے دوران اب کھانہ ملے گا
نئی دہلی،کووِڈ۔19 کے پیش نظر تین ماہ کی پابندی کے بعد طیارے کے اندر مسافروں کو کھانہ اور انٹرٹیمنٹ کی سہولت مہیا کروانے کی اجازت مل گئی ہے۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ مکمل پابندی کے بعد 25 مئی کو گھریلو پرواز شروع کرتے وقت طیارے کے اندر مسافروں کو ناشتہ، کھانہ دینے اور انٹرینٹمینٹ کی سہولت مہیا کروانے پر پابندی لگا دی تھی۔ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ اب اس نے پرانی ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے یہ سہولتیں شروع کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
وزارت کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنس اپنی پالیسی اور پرواز کی مدت کے مطابق پہلے سے پیک ناشتہ اور کھانہ یا پینے کی اشیاء مسافروں کو دے سکتے ہیں۔ کھانے کے ساتھ دیے جانے والے تمام ٹرے، پلیٹ اور کٹلیری مکمل ڈسپوزیبل ہوں گے یا انھیں ہر پرواز کے بعد صاف اور سینیٹائز کرنے کی سہولت ہونی چاہیے۔ چائے۔کافی اور دوسری اشیاء دیتے وقت کیبن کرو کو نئے دستانے پہننے ہوں گے۔
انٹرٹینمینٹ کی سہلوت کے لیے کہا گیا ہے کہ ہر مسافر کے لیے الگ پینل ہوگا جسے ہر پرواز کے بعد مکمل سینیٹائز کیا جائے گا۔ ایئرلائنس ڈسپوزیبل ایئر فون کا استعمال کریں گے یا ہر پرواز سے پہلے ہیڈفون کو سینیٹائز کریں گے۔