سعودی شہری صحرا میں اپنے بچے سمیت پیاس سے جاں بحق

ملیجہ،سعودی عرب،جون۔سعودی عرب کی وادی عجمان کے علاقے ملیجہ کے جنوب میں صحرا سے گذرتے ہوئے شدید گرمی اور پیاس سے ایک شہری اور اس کا سات سال کا بیٹا دم توڑ گئے۔سعودی اخبار ’الوطن‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مقامی شہری اپنے 7 سالہ بیٹے ہمراہ شہرسے دور بکریوں کی ایک چراگاہ کی طرف جا رہا تھا۔ یہ صحرا شہر میں پچیس کلومیٹر دور تھی۔ راستے میں شہری کی گاڑی خراب ہوئی اور ان کے پاس موجود پانی ختم ہوگیا۔ النعیریہ گورنری میں پیش آنے والے آنے والے واقعے میں شہری نے اپنی اور بچے کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی مگرتھکاوٹ کی وجہ سے وہ گاڑی کو ریت سے نہ نکال پائے۔ صحرا میں جہاں گاڑی خراب ہوئی تھی وہاں ان کے پاس رابطے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔گاڑی کو نکالنے میں ناکامی کے بعد انہوں نے پیدل چلنا شروع کیا مگر تھوڑا چلنے کے بعد لگتا ہے کہ وہ بھوک سے نڈھال ہو کر گر گئے۔ باپ اور بچے کی لاشیں تھوڑے فاصلے سے ملیں۔ اس سے لگتا ہے کہ باپ پہلے فوت ہوا اور بچے نے چل کر جانے کی کوشش کی مگر وہ بھی دم توڑ گیا۔

Related Articles