نیٹ فلکس کی ایکشن اور تھرل سے بھرپورسیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس ،مئی۔امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایکشن اور تھرل سے بھرپورسیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سیریز کے تازہ پوسٹر میں تامل اداکار دھنوش کو ایک خطرناک کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دی گرے مین کو 22 جولائی کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیزکردیا جائے گا۔فلم کے پوسٹر نے ریلیز کے فوراً بعد ہی بھارت میں دھوم مچادی تھی کیوں کہ ان میں تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دھنوش ’ لیتھل فورس‘ کا خطرناک کردار ادا کررہے ہیں۔نیٹ فلکس کے مطابق دھنوش’ دی گرے مین ‘ میں اپنے اداکاری کے کیرئیر کے سب سے منفرد اور جداگانہ کردار میں دکھائی دیں گے۔ جس کا کریڈٹ گرے مین کے ہدایت کارانتھونی رسو اور جوزف رسو کو جاتا ہے جنہوں نے دھنوش سے منفرد طریقے سے کام لیا۔