سلمان خان کی فلم سے ان کے بہنوئی ہی آئوٹ ہوگئے
ممبئی ،مئی ۔ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی آئندہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی سے ان کے بہنوئی ایوش شرما ہی آئوٹ ہوگئے ہیں۔میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ اس فلم میں ان کے بہنوئی ایوش شرما اور قریبی دوست کے بیٹے ظہیر اقبال بھی اہم کردار ادا کررہے تھے۔رپورٹس کے مطابق آیوش کو فلم کی پروڈکشن ٹیم سے کچھ معاملات پر اعتراضات تھے جو بڑھتے بڑھتے شدید ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے فلم ہی چھوڑ دی۔سلمان خان کی فلم میں ایوش شرما کے ساتھ ظہیر اقبال بھی اہم کردار ادا کررہے تھے، ظہیر اقبال سلمان خان کے بچپن کے دوست کے بیٹے ہیں ، تاہم اب ظہیر اقبال بھی فلم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دوسرا اداکار شامل کیا جائے گا۔