جنگ کے آغاز سے اب تک 1000 سے زیادہ روسی جنگی آلات تباہ کیے: یوکرین

کیف،مئی۔کل ہفتے کو یوکرین کی وزارتِ دفاع نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 1000 سے زائد روسی جنگی آلات اور گاڑیوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اس نے مزید کہا کہ اس نے ملک کے مشرق میں 14 روسی حملوں کو پسپا کیا، جس کے مطابق العربیہ کے نمائندے نے وزارت کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا۔اس تناظرمیں یوکرین کے نیشنل گارڈ نے ہفتے کے روزایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ حملہ خارکیف علاقے میں ایزیوم کے قریب روسی فوجی گاڑیوں پر کیا گیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو کے وقت کی تفصیل نہیں ملی۔دریں اثنا یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ روس نے ملک کے مشرق میں اپنی جارحیت تیز کردی ہے، جس کا مقصد ڈونیٹسک اور لوگانسک علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا اور کریمیا تک زمینی گذرگاہ بنانا ہے۔جمعرات کو تازہ ترین بیان میں مزید فوجیوں کی ایزیوم شہر میں منتقلی کا عندیہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب 24 فروری کو یوکرین میں اپنے فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ماسکو نے 142 طیارے، 111 ہیلی کاپٹرز، 621 ڈرونز، 277 فضائی دفاعی میزائل سسٹم، 2629 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 302 راکٹ لانچرز، 1،154 توپیں اور مارٹرگنیں اور 2,445 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کیں۔

Related Articles