راہل اور مارکرم نے میچ جیتنے والی شراکت قائم کی: ولیمسن

ممبئی، اپریل۔سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان کین ولیمسن نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف سات وکٹ سے جیت درج کرنے کے بعد کہا کہ یہ ایک قدم آگے بڑھنا ہوا۔ہم نے مسلسل وکٹیں حاصل کیں اور پھر راہل مارکرم نے میچ جیتنے والی شراکت قائم کی۔ولیمسن نے کہا کہ یہ ہر لحاظ سے اچھی کارکردگی تھی۔ یانسن اور مارکرم ہمارے لیے بڑے کھلاڑی ہیں۔ نئی گیند کے ساتھ یانسن کے باؤنسرزکمال کے ہیں۔ دوسری جانب عمران ملک شاندار ٹیلنٹ ہیں اور 150 کی رفتار سے مسلسل باؤلنگ کرتے ہیں۔ وہ بھی مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے۔ درحقیقت ہمارے تمام کھلاڑی مسلسل محنت کر رہے ہیں اور مسلسل بہتری بھی لا رہے ہیں۔پلیئرآف دی میچ بنے راہل ترپاٹھی نے کہا، ’’مجھے بہت مزہ آیا۔ میں نے ورون پرلگاتارشاٹ لگائے تاکہ وہ دباؤ میں آجائیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے میں بیمار تھا لیکن حیدرآباد کی ٹیم نے مجھے مسلسل سپورٹ کیا۔ اگر مشکل دن ہیں تو اچھے دن بھی آتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ آج میں یہ اننگ کھیلنے میں کامیاب رہا۔ایڈن مارکرم نے کہا کہ ترپاٹھی (راہل) نے اچھی بلے بازی کی اور انہوں نے میرے لیے کھیل کو آسان بنا دیا۔ وہ ایک جارحانہ بلے باز ہیں، جس سے آپ کو بغیر دباؤ کے پچ پرٹکنے میں مدد ملتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں آخر تک رہا اور میچ ختم کیا۔ میں نے حالات کو دیکھا اور اپنی اننگ کو آگے بڑھایا۔ مجھے یہی ٹیم مینجمنٹ سے بھی ہدایت ملی ہےکہ میں حالات کے مطابق ہی اننگ کو آگے بڑھاوں۔

Related Articles