اکشے کمار، شاہ رخ خان سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ معروف اداکار اکشے کمار نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھی مات دے دی۔فلموں میں اداکاری کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے بالی ووڈ اداکاروں کی فہرست سامنے آئی ہے۔بالی ووڈ ریویوز کی فہرست کے مطابق، بالی ووڈ نگری میں فلموں میں اداکاری کے لییاداکار اکشے کمار سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔اکشے کمار ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 135 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں جوکہ کسی بھی اور بڑے بالی ووڈ اداکار کے مقابلے میں زیادہ ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر سلمان خان ہیں جوکہ ایک فلم کے لیے 100 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے جوکہ ایک فلم کے لیے85 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔جبکہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 80 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔اس کے علاوہ فہرست میں 75 کروڑ روپے معاوضے کیساتھ اداکار رہیتک روشن پانچویں، 70 کروڑ روپے معاوضے کیساتھ رنبیر کپور چھٹے، 35 کروڑ معاوضے اور فلم کے منافع سے 50 فیصد شیئرز کے ساتھ اجے دیوگن ساتویں، 50 کروڑ معاوضے کیساتھ رنویر سنگھ اور ٹائیگر شیروف آٹھویں، ورون دھون 35 کروڑ معاوضے کیساتھ نویں جبکہ کارتک آریان اور جون ابراہم 20 کروڑ روپے معاوضے کیساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔

 

Related Articles